ہزارہ عوامی اتحاد ، ہزارہ قومی محاز اور ہزارہ موومنٹ پاکستان کو یکجا کرنے پر اتفاق

ایبٹ آباد: صوبہ ہزارہ کے حصول کے لئے قوم پرستوں کی بڑی بیٹھک ہزارہ عوامی اتحاد ، ہزارہ قومی محاز اور ہزارہ موومنٹ پاکستان کو یکجا کرنے پر اتفاق ایک ہی پرچم ایک ہی جماعت سے صوبہ ہزارہ کی جدوجہد میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔گزشتہ کئی ماہ سے جاری قوم پرستوں کو یکجا کرنے کی کوشش میں اہم پیش رفت ہزارہ موومنٹ پاکستان کے مرکزی چیئرمین اسد جاوید خان کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں ہزارہ قومی محاز پاکستان کے چیئرمین قاضی اظہر ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری زولقرنین جدون، فنانس سیکرٹری عابد جدون ، صوبائی صدر امجد قدوس، مدثر ملک و دیگر، ہزارہ عوامی اتحاد پاکستان کے مرکزی صدر سید اعجاز شاہ، جنرل سیکرٹری جاوید جدون، شہزادہ شاہ، خالد شاہ و دیگر جبکہ ہزارہ موومنٹ پاکستان کی طرف سے اسد جاوید خان، مرکزی صدر اعجاز احمد اعوان، حاجی شیراز راجپوت، ملک محمود سلطان، اعجاز قریشی، عالمزیب خان جدون، حافظ عمیر شفیق، عبداللہ اعوان ، مدثر جدون اور دیگر شامل ہوئے اور متفقہ طور پر تینوں تنظیموں کو یکجا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ آئندہ کا لائحہ عمل چند روز میں اعلان کیا جائے گا۔

Hazara Awami Ittehad

Hazara Quami Mahaz

Hazara Movement Pakistan

Soba Hazara merged

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں