ڈائریکٹ آف سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ کے زیر اہتمام چیرٹی کمیشن اور اقتصادی امور ڈویژن کے ساتھ رجسٹریشن کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ڈائریکٹ آف سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ کے زیر اہتمام چیرٹی کمیشن اور اقتصادی امور ڈویژن کے ساتھ رجسٹریشن کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ہزارہ ڈویژن بشمول ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، اور بٹگرام ضلعوں سے VSWAs کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ میں ڈسٹر کٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد ملک عبدالرشید نے تمام شراکاء کو خوش آمدید کہا اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چیرٹی کمیشن کے ساتھ VSWAs کی رجسٹریشن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس ورکشاپ میں قمر نسیم (بلیو وینز) چیرٹی کمیشن اور اقتصادی امور ڈویژن کے ساتھ VSWA’s کی رجسٹریشن کے طریقہ کار پر شراکاء کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس ورکشاپ میں VSWA’s کے نمائندوں کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر رجسٹریشن مس نادیہ شاہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پشاور اور ڈسٹرکٹ آفیسر مانسہرہ سید صابر علی شاہ نے بھی شرکت کی اس تربیتی ورک شاپ میں موجود VSWA’s کے نمائندوں نے سوالات جوابات کر کے صیح معنوں میں چیئرٹی کمیشن میں رجسٹریشن کے طریقہ کار سے مکمل آگائی حاصل کی

Social Welfare Department Workshop

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں