سوہنی دھرتی ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کی سلور جوبلی کے موقع پر چیئرمین ساجد اعوان کو ان کی سماجی خدمات کے صلے میں پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمنسٹس کی طرف سے شیلڈ دی گئی

سوہنی دھرتی ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کی سلور جوبلی کے موقع پر چیئرمین ساجد اعوان کو ان کی سماجی خدمات کے صلے میں پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمنسٹس کی طرف سے شیلڈ دی گئی ۔ پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمنسٹس صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر راشد علی راشد اور تحریک نفاذ اردو پاکستان کے ہزارہ ڈویژن کے منتظم اعلیٰ سید عتیق الرحمان شاہ نے ساجد اعوان کو سماجی خدمات کے پچیس سال مکمل ہونے کے موقع پر ان کے دفتر میں شیلڈ پیش کی ۔ اس موقع پر ساجد اعوان کا کہنا تھا کہ ہم نے پچیس سال قبل جس ادارے کی بنیاد رکھی تھی آج وہ تناور درخت بن چکا ہے ۔ اس عرصے میں ہم نے بے شمار پروجیکٹس پر کام کیا خاص طور پر ایجوکیشن سیکٹر کو توجہ دی۔ ساجد اعوان کا کہنا تھا کہ ہر انسان کو چاہیئے کہ وہ اپنی زندگی کا کچھ نہ کچھ وقت ضرور سماجی خدمات کے لیئے وقف کریں ۔ سماج کو ایسے رضاکاروں کی سخت ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الحمد للہ ہماری پچیس سالہ کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم شروع دن سے جس عزم کو لے کر چلے تھے آج تک اس پر استقلال سے قائم ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی سماجی خدمت کے لیئے ہمہ وقت حاضر رہیں گے

Soni darti development foundation

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں