باربرشاپس/ سیلون کے لیے ہدایات اور SOPsجاری

حکومت خیبر پختونخواہ کے نوٹیفکیشن No. SO(Admn)RR&SD/2-49/2020 مورخہ 15.05.2020 کے مطابق باربر شاپس اور سیلونزکوجمعہ، ہفتہ اور اتوار کو شام 04:00 بجے تک کام کرنے کی اجازت ہو گی جس کے لیے مندرجہ زیل احتیاطی تدابیر اور SOPs پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہو گا اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی:-
1) باربرشاپس پر صرف بال کٹوانے کی اجازت ہوگی جبکہ شیو اور داڑھی نہیں کٹوائی جا سکے گی۔
2) تمام باربر شاپس پرصابن کے ساتھ ہاتھ دھونے / سینیٹائزر کی سہولت لازمی ہو گی۔ باربر اور بیوٹیشن بالوں کی کٹائی سے پہلے صابن سے اپنے ہاتھ دھونے/ جراثیم کش لوشن کا استعمال کرنے کے پابند ہوں گے۔
3) باربر اور سیلون کا سٹاف کام کے دوران فیس ماسک پہننے کے پابند ہوں گے۔
4) سماجی فاصلے کو برقراررکھنے کے لیے شہری پہلے سے باربر سے اپنا وقت لے لیں اور ایک وقت میں دکان میں صرف ایک ہی کسٹمر موجود رہنے کی اجازت ہو گی۔
5) ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کیا جائے۔
6) کسی بھی شہری کو دکان میں انتظار کرنے کی اجازت نہ ہو گی۔
7) باربر شاپس کے مالکان کواپنی دکانوں میں ہوا کے داخلے لیے انتظام لازمی بنانا ہوگا۔ اس کے لیے کھڑکی/ روشندان ، دروازہ کھلا رکھا جائے اور ہوا کے لیے ہر وقت ایگزاسٹ فین کا استعمال کیا جائے۔ ایئر کنڈشن استعمال کرنے والےافراد ہر ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد کھڑکی یا دروازہ کھولنے اور ہوا کے داخلے کو یقینی بنانے کےپابند ہوں گے۔
8) تولیے کا استعمال ممنوع ہو گا۔
9) فرنیچر، دروازے، کرسیاں اور ہر وہ جگہ جہاں لوگوں کے ہاتھ لگنے کا اندیشہ ہو اسے مناسب وقفے سے 0.05% کلورین سلوشن سے مناسب وقفے کے بعد صاف کرنا لازمی ہو گا۔
10) بالوں کی کٹائی کے تمام اوزار مثلا قینچی، استرا، ناخن کٹر، اوزار اور کرسی کو ہر فرد کی بالوں کی کٹائی سے پہلے کلورین سلوشن سے سینیٹائز کرنا لازمی ہو گا۔ اس کام کے لیے فوم اور اسپونج کا استعمال کی جائے اور ہر دفعہ استعمال کے بعد فوم یا اسپونج کومناسب طریقے سے ضائع کرنا لازم ہو گا۔
11) تمام باربر حضرات ان ہدایات کو اپنی دکان میں مناسب جگہ پر آویزاں کرنے کے پابند ہوں گے تاکہ لوگوں کو آگہی اور کورونا سے بچاو میں آسانی میسر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں