سپیکر مشتاق غنی اور ایم این اے علی خان جدون نے بکوٹ ایبٹ آباد کے نوجوان شہریار کی عیادت کی

سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی اور ایم این اے علی خان جدون کی بے نظیر شہید ہسپتال ایبٹ آباد آمد. سپیکر مشتاق غنی اور ایم این اے علی خان جدون نے بکوٹ ایبٹ آباد کے نوجوان شہریار کی عیادت کی جسکو پچھلے دنوں کچھ لوگوں نے چوری کے جھوٹے الزام میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا, بعد ازاں سپیکر مشتاق غنی کے نوٹس لینے پر نہ صرف ملزمان گرفتار ہوئے بلکہ علاقہ ایس ایچ او کو غفلت برتنے پر معطل بھی کیا گیا.سپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا نہ صرف نوجوان کو قانونی تحفظ فراہم کرے گی بلکہ اسکی قانونی جنگ بھی لڑے گی, اسکے علاوہ اسکی بحالی صحت پر جو بھی خرچہ ہوگا حکومت اس میں انکی بھرپور مدد کرے گی. ملزمان کو عبرت ناک سزا دلوا کر دم لینگے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح معصوم بچوں پر غیر انسانی تشدد نہ کرسکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں