ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے کہا ہے کہ قیدیوں کو کھیلوں اور زہنی و جسمانی سرگرمیوں کے حوالے سے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے سے قیدیوں کی زندگی میں بہتر اثرات مرتب ہوں گے۔ قیدیوں کو بھی عام شہریوں کی طرح تمام بنیادی حقوق کا تحفظ انتظامیہ کی زمہ داری ہے۔ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے آج ریجنل سپورٹس آفس کے تعاون سے سینٹرل جیل میں منعقدہ قیدیوں کے لیے سپورٹس گالاکی افتتاح تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر انہو ں نے سپو رٹس گا لا میں حصہ لینے وا لے قیدی کھلا ڑیو ں میں انعا ما ت بھی تقسیم کئے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کہا ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد اورریجنل سپورٹس آفس کے تعاون سے سینٹرل جیل ایبٹ آباد میں قیدیوں اور جیل کے عملے کے لیے سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے والی بال، رسہ کشی، ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیلوں کو دیکھا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ مختلف کیٹگریز جن میں والی بال، رسہ کشی، ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد جیل کے عملے اور قیدیوں کے درمیان ہوا۔ دونوں ٹیمز نے بھر پور کھیلوں کا مظاہرہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے قیدیوں نے ملاقات کی اور انکا احوال دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ہوم اکنامکس کالج کی جانب سے خواتین اور بچوں کے احاطوں میں طلبہ کی جانب سے کیلی گرافی اور پینٹنگ میں حصہ لینے والے طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ انہوں نے خواتین اور بچوں کے احاطوں میں بہترین کیلی گرافی اور انفارمیشن سے بھر پور پینٹنگ پر طالبات کی حوصلہ افزائی کی اوراساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قیدیوں کے لیے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے جس کے ان کی زہنی اور جسمانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور قید کے اختتام پر وہ معاشرے کے لیے بہتر کردار ادا کریں گے۔ سپرٹنڈنٹ جیل وسیم خان نے کھیلوں کے انعقاد پر انتظامیہ اور ریجنل سپورٹس آفس ایبٹ آباد کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں کھیلوں کے مزید پروگرامز کے انعقاد کا اعادہ کیا۔ تقریب میں جیل سپرٹنڈنٹ وسیم خان،ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن اور دیگر افسران نے شرکت کی
sports gala in Abbottabad jail