ایس ایس پی ٹریفک کو ٹریفک اہلکاروں کے لیے فری ماسک اور سینیٹائزر دیے

ایبٹ آباد: ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد طارق محمود خان سے آج ان کے دفتر میں پراولی فاؤنڈیشن کے ممبران کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ایس ایس پی ٹریفک کو ٹریفک اہلکاروں کے لیے فری ماسک اور سینیٹائزر دیے۔اس موقع پر پراولی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایرج خان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے اہلکار کا سارا دن سڑک پر مختلف قسم کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے اس لیے سب سے پہلے انہیں اپنی جان و صحت کی پرواہ کرنی چائیے۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک وارڈن نے پراولی فاؤنڈیشن کے ممبران کا اچھے الفاظ میں شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس گھڑی میں بھی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو یاد رکھا۔ پراولی فاؤنڈیشن کی طرف سے دیے گئے ماسک اور سینیٹائزر ایس ایس پی ٹریفک وارڈن نے جملہ انسپکٹرز اور جملہ سب انسپکٹرز کیحوالے کردیے اور سخت ہدایت کی کہ تمام نفری کو ماسک اور سینیٹائزر دیا اور ساتھ ھدایت کی جا? کہ روزانہ کی بنیاد پر ماسک تبدیل کیا جائے اور ہر وقت ہاتھوں کو صابن سے دھویا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں