ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نے کالے شیشوں کے خلاف ایبٹ آباد کی مختلف سڑکوں پر سخت ناکہ بندیاں جاری

ایبٹ آباد: ایس ایس پی ٹریفک کے احکامات پر جملہ ڈی ایس پیز ٹریفک کی زیر نگرانی ایبٹ آباد شہر میں مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں جاری تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کے حکم پر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے ڈی ایس پیز کی کالے شیشوں کے خلاف ایبٹ آباد کی مختلف سڑکوں پر سخت ناکہ بندیاں جاری ہیں دوران ناکہ بندی کالے شیشے لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرتے ہوئے 98 گاڑیوں جن میں 17ونڈ سکرین شامل ہیں سے کالے شیشے اتار کر پھینک دیے گئے ۔
اس طرح انسپکٹر ٹریفک کا بنا روٹ پرمٹ اور اڈوں سے باہر چلنے والی سوزوکیوں اور رکشوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 07سوزوکیاں تھانہ کینٹ میں 523/550ض ف کی کاروائی کرتے ہوئے بند تھانہ کینٹ کر دیں گئیں اسی طرح 05 رکشے تھانہ حویلیاں میں 523/550ض ف کی کاروائی کرتے ہوئے بند کر دیے گئے۔ اس کے علاوہ 27 سوزوکیوں اور کیری ڈبوں کو قانونی خلاف ورزی کرنے پر بند پولیس لائن گرائونڈ کر دیا گیا جنکو ضروری کاروائی کرتے ہوئے بعد یں چھوڑ دیا جائے گا۔
یہ کاروائیاں روز مرہ کی بنیاد پر حسب حکم افسران بالا جاری رہیں گئیں۔

SSP Traffic crack down

Qamar Hayat SSP Traffic

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں