ایس ایس پی ٹریفک کی ہدایات پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈائون جاری

ایس ایس پی ٹریفک کی ہدایات پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈائون جاری
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر سید فاروق شاہ کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کا ایبٹ آباد کے مختلف مقامات پر لوکل روٹس پر چلنے والی سوزوکیوں کیری ڈبوں رکشوں اور ٹیکسی گاڑیوں کے خلاف سخت ناکہ بندی جاری رکھتے ہوئے مری روڈ پر چلنے والی 14 گاڑیوں کو ایف آر پی دفتر،حدود تھانہ میر پور میں چلنے والی 31گاڑیوں کر تھانہ میر پور اور 54 گاڑیوں کو چوکی جناح آباد،حویلیاں گائوں یا اس سے متعلقہ علاقوں میں چلنے والی 20 گاڑیوں کر حویلیاں تھانہ میں اسی طرح ایبٹ آباد شہر اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں چلنے والی 160 گاڑیوں کو جو حکومتی احکامات اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پائیں گئیں انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بند پولیس لائن گرائونڈ کر دیا گیا۔

SSP Traffic Qamar Hayat booked the vehicles
qamar hayat

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں