ایس ایس ٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا نے اپ گریڈیشن کے لئے 31دسمبر تک ڈیڈ لائن دے دی

ایبٹ آباد: ایس ایس ٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا نے اپ گریڈیشن کے لئے 31دسمبر تک ڈیڈ لائن دیتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے بائر 4جنوری کو احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے ،تحریک انصاف کی حکومت نے اپ گریڈیشن کی 2015میں قرارداد منظور کرکے عمل نہیں کیااور ہائی کورٹ کے فیصلے کی بھی توہین کی گئی ہے،اس حوالہ سے سوموار کے روز یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس ٹی ویلفئیر ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا کے جنرل سیکرٹری زوالفقار احمد نے عہدیدران اور اساتذہ کے ہمراہ بتایا کہ محکمہ تعلیم کے مختلف دس کیڈرز میں ایس ایس ٹی ٹیچرز کو 1991 کے بعد ترقی نہیں دی گئی، جب کہ پرائمری ٹیچرز کو گریڈ 7سے 15تک لے جایا گیا ،ڈارائنگ ماسٹر ،فزیکل ایجوکیشن ،قاری ،سینئر ٹیچر،جونیئر کلرک ، درجہ چہارم سمیت دیگر کیڈر کو اپ گریڈ کیا گیا ہے،اورملک کے دیگر صوبوں گلگت بلتستان،کشمیر ،پنجاب،بلوچستان،فیڈرل ،سندھ میں ایس ایس ٹی ٹیچرز کو گریڈ 16سے گریڈ 19تک ترقی دی گئی جب کہ خیبر پختون خوا میں 30سال سے زائد عرصہ بعد بھی ترقی نہیں ملی ہے انہوں نے مذید کہا کہ محکمہ تعلیم میں ایس ایس ٹی اساتذہ ریڑھ کی ہڈی سی حثیت رکھتے ہیں، ایس ایس ٹی ویلفئیر ایسوسی ایشن نے وزیر اعلی ،سپیکر کے پی کے اور اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کیں لیکن اس پر کوئی عمل نہیں ہوا اس حوالہ سے ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی گئی جس میں ایس ایس ٹی کے حق میں فیصلہ ہوا ہے حکومت نے عدالت کے فیصلے کی بھی توہین کی ہے ،صوبائی جنرل سیکرٹری زوالفقار احمد نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اساتذہ کے مطالبات 31دسمبر تک پورے نہ ہوئے تو 4جنوری کو صوبہ کے 20ہزار سے ایس ایس ٹی مرد خواتین اساتذہ صوبائی اسمبلی کے باہر غیر معینہ مدت تک دھرنا دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں