سکھر حیدر آباد 300 کلو میٹر موٹر وے پرکام کا آغاز ایکنک سے منظوری کے بعد اسی سال کر دیا جائے گا ۔ این ایچ اے

سکھر حیدر آباد 300 کلو میٹر موٹر وے پرکام کا آغاز ایکنک سے منظوری کے بعد اسی سال کر دیا جائے گا ۔ این ایچ اے

سیالکوٹ، سمبڑیال سے کھاریاں 49کلومیٹر طویل موٹروے تعمیر کرنے کی فریبلٹی رپورٹپر کام کا آغاز ،منصوبہ پر 22ارب 25کروڑ 40لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

سمبڑیال سے کھاریاں تک 49کلومیٹر براستہ گجرات موٹروے کی فریبلٹی رپورٹ آغازکر دیا گیا ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے سمبڑیال کے قریب سیالکوٹ وزیر آباد جی ٹی روڈ سے لنک کرے گی جبکہ سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا آغاز وہاں سے کیا جائیگا۔ او ر شہباز پل سے گزر کر گجرات کے علاقہ جلال پور جٹاں سے ہوتی ہوئی کھاریاں جی ٹی روڈ سے منسلک ہو جائیگی۔ مذکورہ موٹر وے 6لائنوں پر مشتمل ہوگی ۔جبکہ آزاد جموں کشمیر سے آنے والے ندی نالوں پر بھی تین پل تعمیر کئے جائیں گے ۔جبکہ اس منصوبہ کے مکمل ہونے سے آزاد کشمیر کے اضلاع بھمبر ،میر پور، باغ ،کوٹلی وغیرہ کے عوام کے لئے لاہو ر کا سفر کئی گھنٹے کم ہو جائیگا۔
سوات موٹر وے فیز ٹو پر کام کا آغاز اسی سال دسمبر میں شروع ہو گا
جبکہ دیر چترال موٹر وے کی فزیبلیٹی پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں