لوئر کوہستان میں ٹریفک کے دو حادثات میں 10 افراد جاں بحق

لوئر کوہستان میں ٹریفک کے دو حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے

تفصیلات کے مطابق سوات سے اپر کوہستان لاش لے جانے والی ایمبولینس شاہراہ قراقرم پر کوثر پل کے قریب ڈرائیور سے بےقابو ہوکر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری جسکے نتیجے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گیے
جبکہ دوسرے حادثے میں ججال کے مقام پر بشام جانے والی موٹر کار کھائی میں گرنے سے کار میں سوار تینوں افراد جاں بحق ہوگئے. پولیس اور مقامی لوگوں نے لاشوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا

Ten died in Accident in Lower Kohistan

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں