صوبائی حکومت کے حکامات پرٹی ایم اے ایبٹ آباد کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

ایبٹ آباد: صوبائی حکومت کے ا حکامات پر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے ایبٹ آباد محمد افضل اور تحصیل آفیسر ریگولیشن سید نور اللہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ ٹیکس سپرٹینڈنٹ سہیل احمد اور (UT) میڈم قرت العین کی نگرانی میں انکروچمنٹ سٹاف، سنیٹیشن سٹاف، رینٹ برانچ، ٹیکس برانچ، بلڈنگ برانچ کے 35 ملازمین نے ایبٹ آباد مین بازار، کچہری روڈ، پرانی سبزی منڈی، لوہا بازار، مسجد بازار گردوارہ گلی، سرافہ بازار سے تمام عارضی تجاوزات ہٹوا کر تمام روڈ، گلیوں، بازار مکمل کلیئر کر دئیے.
تحصیل آفیسر ریگولیشن سید نور اللہ اور (UT) میڈم قرت العین نے تجاوزات آپریشن کے بعد ایبٹ آباد بازار کی تمام جگہوں کا وزٹ کیا اپنے سٹاف کے کام کو سراہا اور تمام ملازمین کو کہا کے آپ ٹی ایم اے ایبٹ آباد کا قیمتی سرمایہ ہیں ہمارا مشن کے کے ہم ایبٹ آباد شہر سے تمام عارضی اور پختہ تجاوزات کا خاتمہ کر کے شہر کی بکھری ہوئی خوبصورتی کو بحال کر سکیں اس کے علاوہ تحصیل آفیسر ریگولیشن نے دکانداروں اور تاجر برادری سے کہا کے آپ ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے ساتھ تعاون کریں اپنی شاپس کے باہر کسی قسم کی عارضی تجاوزات نہ ہونے دیں یہ آپریشن تجاوزات کے خلاف ہے جو بلا تفریق جاری رہے گا

TMA Abbottabad Anti encroachment drive

TMA

Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں