سیاحت دوبارہ کھولنے کے لئے جنرل گائیڈ لائینز اور ایس او پیز جاری گائیڈ لائینز کا مقصد “محفوظ سیاحت” کو فروغ دینا ہے

خیبر پختونخوا میں سیاحت دوبارہ کھولنے کے لئے جنرل گائیڈ لائینز اور ایس او پیز جاری کر دی گئی۔خیبر پختونخواحکومت نے سیاحت کے لئے نئی گائیڈلائنز اور ایس او پیز جاری کر دیئے۔سیاحوں اور ہوٹل عملے کو کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا۔ اگست 2020 (۵ ماہ) لاک ڈاون کے خاتمے پر سیاحت کے شعبہ میں نقصانات کے ازالے کے لئے مراعات دیئے گئے۔ملک بھر میں سب سے پہلے محکمہ سیاحت نے رجسٹریشن اور سالانہ فیس معاف کی۔نئے ایس او پیز اور گائیڈ لائینز کا مقصد “محفوظ سیاحت” کو فروغ دینا ہے۔کورونا ایس او پیز پر ریسکیو 1122، محکمہ صحت، ٹی ایم ایز، ہوٹل عملہ اور ٹور آپریٹرز کو پہلے ہی تربیت دی جا چکی ہے۔ ہوٹل، گیسٹ ہاوسز، ریسٹورانٹ عملہ، ٹور آپریٹرز، ٹور گائیڈز کورونا سے بچنے کا ویکسین لگوا چکے ہوں۔ہوٹل، گیسٹ ہاوس اور ریسٹورانٹ میں کورونا ایس او پیز سے متعلق معلومات اور آگاہی بینرز نمایاں طور پر آویزاں ہوں۔
ٹور آپریٹرز اور ہوٹل انتظامیہ سیاحوں کی بکنگ اور وزٹ معلومات متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کرینگے،تمام سیاح سفر سے پہلے اطمینان کر لیں کہ وہ صحت مند اور سفر کے لئے جسمانی طور پر فٹ ہیں
سیاح کورونا منفی سرٹیفیکیٹ اور قومی شناختی کارڈ لازمی طور پر سیاحتی مقامات جاتے وقت ہمراہ رکھیں۔کورونا ویکسین لگائے بغیر 50سال سے زائد افراد کی بکنگ ہر گز نہ کرائی جائے۔ 40سال سے زائد عمر کے افراد کی بھی بغیر ویکسین سرٹیفیکیٹ فراہم کیے بکنگ نہ کی جائے۔ماسک کے بغیر کسی بھی سیاح کو ہوٹل اور گیسٹ ہاوس میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔ہر 6سے 8 گھنٹے بعد ہوٹل کے استقبالیہ مقام کو ڈس انفیکٹ کیا جائے۔
ہوٹل کے اندرونی لاونج ایریا میں سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جائے۔ ایک فرد کے لئے ایک کمرہ یا دو افراد کو بمع بچوں صرف ایک کمرہ الاٹ کیا جائے،
ہوٹل عملے کے لیے ہر وقت ماسک اور دستانے پہننا لازمی ہے۔ ہوٹل باتھ رومز کو روزانہ کی بنیاد پر کلورین ملے پانی سے ڈس انفیکٹ کیا جائے۔ ہوٹل اور گیسٹ ہاوس کے ہر کمرے میں سینٹائزر کی موجودگی لازمی قرار۔سڑک کے کنارے آباد ہوٹل اور فوڈ سٹال پر تمام عملہ ماسک پہنے، اور ہاتھ دھونے کے لئے صاف پانی بمع صابن دستیاب ہو۔ہوٹل یا گیسٹ ہاوس میں داخلے کے وقت ٹمپریچر چیک کرانا لازمی قرار دیا جائے۔ ہوٹل کچن باقاعدگی کیساتھ ڈس انفیکٹ کیا جائے۔ہوٹل اور ریسٹورانٹ کا تمام عملہ کورونا ایس او پیز کے حوالے سے تربیت یافتہ ہو۔مقامی ضلعی انتظامیہ ہر سیاحتی مقام کے انٹری پوائنٹ پر ٹمپریچر چیک کرنے کا بندوبست کرے گی۔سیاحوں کی حفاظت کے لئے ہر انٹری پوائنٹ پر رہنما معلومات پر مبنی کتابچہ دیا جائے گا۔

Tourism industry opened

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں