خانپور ڈیم پر۔سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ دو جاں بحق تیں افراد کو بچا لیا گیا

خانپور ڈیم بھامالہ روڈپر۔سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ بارش اور پھسلن کی وجہ سے گاڑی خانپور ڈیم میں جاگری گاڑی میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد سوار تھے تیں افراد کو بچا لیا گیا دو افراد جاں بحق
تفصیلات کے مطابق خانپور ڈیم پر سیاحوں کی گاڑی حادثہ بھامالہ پراناخانپو روڈ پر بارش اور پھسلن کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر۔خانپور ڈیم میں جاگری اسی دوران مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ ائی اور ریسکیو1122خان پور بیس کو اطلاع دی گئی ۔ریسکیو1122خانپور بیس کی ٹیم نےموقع پر پہنچ کرگاڑی میں سوار پانچ میں سے تین افراد کو زندہ نکالا گے میں نوساد قمر سکنہ جھنگ راجہ آ صف اسلام آباد اور ساعر بی بی سکنہ فیصل آباد شامل ہیں دو لاشیں 2 گھنٹے کی تلاش کے بعد نکالی گی جاں بحق محمد وسیم کا تعلق فیصل آباد اور دوسرے محمد عبداللہ تعلق اسلام آباد سے ہے ۔حادثہ بارش کی وجہ سے کچے روڈ پر گاڑی پھسلنے اور بے قابو ہونے کی وجہ سے پیش آیا

tourist-drowned-in-khanpur-dam

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں