ٹریفک لائیسنس یونٹ ایبٹ آباد کاعوامی سہولت کی خاطر چوکی چمیالی کا دورہ

ایبٹ اآباد: ٹریفک لائیسنس یونٹ ایبٹ آباد کاعوامی سہولت کی خاطر چوکی چمیالی کا دورہ
30 لوگوں کے لائیسنس کا شروعواتی پراسس اور 10 لوگوں کے لائیسنس کا رینیول پراسس کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی ہدایات پر ٹریفک لائیسنس یونٹ ایبٹ آباد کے عملہ کا عوام الناس کی سہولت اور انکی دہلیز پر لائیسنس مہیاہ کرنے کی خاطر چوکی چمیالی کا دورہ کیا ۔ ٹریفک لائیسنس یونٹ کا چمیالی آمد کا سن کر دور دراز سے بھی جوق در جوق لوگ اپنے لائیسنس کا پراسس کرانے کے لیے آنے لگے اس موقع پر ٹریفک لائیسنس یونٹ کی طرف سے 30 لوگوں کے لائیسنس کا شروعواتی پراسس لرنگ پرمٹ اور 10 لوگوں کے لائیسنس رینیول کیے گئے۔
چمیالی کی عوام کی طرف سے لائیسنس یونٹ کے عملہ کا اور ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کا عوام کی سہولت کی خاطر اس کاوش کے لیے شکریہ ادا کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں