ایبٹ آبادٹریفک پولیس کی کاروائیاں متعد گاڑیوں سے پریشر ہارن فینسی پلیٹس اتار لیے گئے

ایبٹ آبادٹریفک پولیس کی کاروائیاں متعد گاڑیوں سے پریشر ہارن فینسی پلیٹس اتار لیے گئے
ایبٹ آباد(ہندکو ٹی وی) تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان کے حکم پر جاری مہم کے دوران متعد جگہوں پر ناکہ بندیاں کی گئیں۔دوران ناکہ بندی موٹر سائیکل، کاریں،سوزوکیاں اور کیری ڈبے چیک کیے گئے اس دوران جن موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے سیلنسر پھٹے پائے گئے ان کے سیلنسر اسی وقت اتار دیے گئے اس کے علاوہ جن گاڑیوں کے مالکان نے غیر نمونہ نمبر پلیٹ یا فینسی پلیٹ لگائی تھی ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پلیٹ اتار کر گاڑی کے مالک کو جرمانہ کیا گیا تاکہ اگلی دفعہ وہ اس فعل سے باز رہے۔
اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک وارڈن کا کہنا تھا کہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ساتھ پھٹے سیلنراور فینسی پلیٹ لگانے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی کاروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گئیں جب تک شہر سے اس چیز کا مکمل خاتمہ نہ ہو جائے عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں سے مکمل تعاون کریں۔

Traffic Police Abbottabad campaign against pressure horns

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں