ٹریفک کے مسائل پر عوامی تعاون اور مخلصانہ کوششوں سے قابو پالیں گے: ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد قمر حیات

ایبٹ آباد.: ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد قمر حیات خان نے کہا ہے کہ ٹریفک کے مسائل پر عوامی تعاون اور مخلصانہ کوششوں سے قابو پالیں گے،شہر میں منی اڈوں کا خاتمہ، قانون کی عمل داری اولین ترجیح ہو گی،ٹریفک پولیس کو جرمانوں کی بہتات کے بجائے اخلاقی رویوں کی بہتر اور شعور اجاگر کرنے کی ہدایت کی ہےاور ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کے لئے مشترکہ تجاویز بھی زیر غور رہیں گی ،ایبٹ آباد پریس کلب میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ شہر میں سڑک کی کشادگی نہ ہونے اور آبادی کے بڑھتے ہوئے دباؤ سے ٹریفک کے مسائل نے جنم لیا ہے،لوکل روٹ پر گاڑیوں کی بہتات اور ان کو قانون کے تحت چلانے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے،ایس ایس پی ٹریفک وارڈن قمر حیات خان کا کہنا تھا کم عمر ڈرائیوروں ،موٹر سائیکل سواروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا،اور نو ماسک پٹرول،نو ہیلمٹ نو پٹرول مہم کو بھی جاری رکھیں گے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کی بھلائی اور خدمت کے جذبہ سے اپنے فرائض کی انجام دہی کریں گے ،ماتحت افسران اور اہلکاروں کو بھی ہدایت دی ہے وہ اخلاقی پہلو نظر انداز مت کریں ،ٹریفک پولیس ہزارہ پولیس کا چہرہ ہے،ٹرانسپورٹرز ،سیاحوں سے خوش اخلاقی کے پہلو کو مقدم رکھیں ،قبل ازیں صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم ،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق،سینئر صحافیوں محمد شاہد چوہدری،محمد عامر شہزاد جدون ،راجہ ہارون سمیت دیگر نے مختلف تجاویز بھی دیں،جنہوں نے مین شاہراہ ،لنک روڈ ،ٹانچی چوک ، گامی اڈہ ،فوارہ چوک ،حویلیاں سمیت دیگر مقامات پر منی اڈوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پے عمل کرانے پر زور دیا،ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کا کہنا تھا ٹریفک پولیس کے دیگر شعبوں سے مختلف ہے اس کو بہتر کرنے کے لئے ہر قابل عمل تجاویز پر ضرور غور ہوگا اور عام شہری کو ٹریفک کے مسائل سے بچانے میں نیک نیتی سے عمل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں