ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے ایبٹ آباد یونیورسٹی کے والنٹئرز کے ہمراہ گلیات آنے والے سیاحوں کی کیمپنگ

ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے ایبٹ آباد یونیورسٹی کے والنٹئرز کے ہمراہ گلیات آنے والے سیاحوں کو بہتر سہولیات فرہائم کرنے کے لیے گلیات میں مختلف مقامات پر کیمپنگ
برف باری میں پھنسے سیاحوں کی گاڑیوں کو ریسکیوکرنے کے ساتھ ساتھ انکے ساتھ آئی فیملی کو گرما گرم چائے بھی پیش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ہزارہ میر ویس نیاز اور ایس ایس پی ٹریفک وارڈن قمر حیات خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر سید فاروق شاہ کا ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کے اہلکاروں اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے والنٹئرز طلبہ و طلبات کے ہمراہ گلیات میں مختلف مقامات پر کمپس لگائے گئے جہاں دور دراز سے آئے سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فرہائم کرنے اور انکی مدد و امداد کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے ٹریفک پولیس اہلکاروں اور یونیورسٹی کے والنٹئرز کی حوصلہ افزائی کے لیے گلیات میں کمپس کا دورہ کیا اور وہاں موجود سیاحوں کو والنٹئرز کے ساتھ مل کر چائے بھی دی۔ایس ایس پی ٹریفک کی جانب یونیورسٹی انتظامیہ اور والنٹئرز سٹوڈنٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اتنے بہترین طریقے سے ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر سیاحوں کو سہولیات فرہائم کیں۔آخر میں یونیورسٹی کے والنٹئرز کو ٹریفک پولیس کی جانب سے گفٹس بھی دیے گئے

Traffic police camping

Traffic Police

Abbottabad

#Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں