ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی ہمراہ محکمہ ایکسائز کے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف آپریشن جاری

ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی ہمراہ محکمہ ایکسائز کے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف آپریشن جاری
30 غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل پکڑ کر رجسٹریشن کے لیے محکمہ ایکسائز کے حوالے کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی ہدایت پر انسپکٹر ٹریفک وسیم خان کی محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کے ہمراہ کیہال چوک ایبٹ آباد میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔اس موقع پر دوران ناکہ بندی 30 غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کو پکڑ کر محکمہ ایکسائز کے دفتر میں رجسٹریشن کے لیے بند کر دیا گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ اس موقع پر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی طرف سے بنا ہیلمنٹ اور کم سن موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی بھرپور کاروائی کی گئی اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں