ایبٹ آباد: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی کی ہدایت پر ٹریننگ وینگ انچارج ملک کامران کی زیرِ نگرانی ریسکیو ایبٹ آباد کی ٹیم نے ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس کے نرسنگ سٹاف کو ریسکیو 1122 کی سروسز، بُنیادی فائر فائٹنگ اور ڈیزاسٹر کے حوالے سے تربیت فراہم کی
اس موقع پر ایوب میڈیکل کمپلیکس کے نرسنگ سٹاف ہیڈ کی جانب سے ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی سروسز کو سراہا اور ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس کے نرسنگ سٹاف ہیڈ نے مستقبل میں بھی ایسے مزید ٹریننگ سیشن کے انعقاد کی خواہش بھی ظاہر کی۔
training session for nurses staff in AMC
Ayub Medical Complex
Abbottabad