خواجہ سراؤں کی مشکلات کا حل اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے: ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد

ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کی مشکلات کا حل اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے اور خواجہ سراوں کے صحیح اعداد وشمار کے لیے ان کی رجسٹریشن بھی کی جائے گی۔اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان سے پہلے خواجہ سراوں میں رجسٹریشن کے تحت راشن بھی تقسیم کی جائے گا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے بدھ کے روز ڈسٹر کٹ کو نسل ہا ل ایبٹ آباد میں منعقدہ خوا جہ سراؤ ں کی کھلی کچہری سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر، نادرا اور دیگر محکمہ جات کے افسران بھی موجود رہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام شہریوں کی طرح خواجہ سرا بھی ہمارے معاشرے کے اہم فرد ہیں اور انہیں مردوں اور عورتوں کی طرح سہولیات کی فراہمی حکومت کا فرض ہے اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھائیگی۔ خواجہ سراوں کی جانب سے انکے معاشی مسائل، میڈیکل اور حکومت کی جانب سے مالی معاونت کی درخواست کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے انہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پورے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہو ں نے کہا کہ سب سے پہلے خواجہ سراوں کی رجسٹریشن کے لیے اقدامات اٹھانے پر زور دیا جا ئے گاجس کے بعد خواجہ سراوں کے حقیقی اعداد معلوم ہونے پر ان کیلیے مالی معاونت، راشن کی فراہمی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

transgender issues will be resolved

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں