ہری پور: میں دوہرے قتل کی واردات دو گروہوں میں فائرنگ سے دونوں پارٹیوں کے دو افراد قتل

ہری پور: میں دوہرے قتل کی واردات دو گروہوں میں فائرنگ سے دونوں پارٹیوں کے دو افراد قتل
تفصیلات کے مطابق ہری پور دوہرے قتل کی واردات۔ میں تھانہ بیڑ کے گاؤں چینتری میں پرانی دشمنی کے باعث دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ۔ دونوں پارٹیوں کے دو افراد قتل۔ایک پارٹی کی طرف سے قتل ہونے والوں میں محمد آصف والد مقبول الرحمان عمر 32 سال ساکناں چینتری بیڑ ہریپور جب کے دوسری پارٹی کی جانب سے قتل ہونے والے کا نام وسیم بہادر ولد شیر بہادر عمر 36 سال ساکناں چینتری بیڑ ہریپور ہے ۔ زرائع کے مطابق گزشتہ روز وسیم اور محمد آصف میں کسی بات پر توں تکرار ہوئی تھی جس پر مبینہ طور پر محمد آصف آج جب موٹر سائیکل پر بیٹھا تھا تو وسیم نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔بعد اذاں آصف کے ورثاء نے فائرنگ کر کے وسیم کو قتل کر دیا۔ تھانہ بیڑ پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے موقع سے نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹراما سنٹر ہری پور پوھنچا دیا

two murder in haripur

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں