الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں میں یونین کونسل میرپور کو تحصیل لوئر تناول کیساتھ منسلک کرنے پر میرپور کے لوگ سراپا احتجاج

ایبٹ آباد : الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں میں یونین کونسل میرپور کو تحصیل لوئر تناول کیساتھ منسلک کرنے پر میرپور کے لوگ سراپا احتجاج بن گئے۔
نٸ حلقہ بندیوں کے سلسلے میں ایک جرگہ چِیئرمین حاجی قیصر علی خان کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا۔ جرگہ میں چیرمین وی سی ٹو امجد خان جدون، چیرمین وی سی تھری تنویر خان جدون، جنرل کونسلر ولی ستان خان جدون، کسان کونسلر توقیرخان، یوتھ کونسلرعاقل خان، یوتھ کونسلر احسن خان، کسان کونسلر ڈاکٹرعادل اکرم، سابق ممبر ضلع کونسل شوکت ہارون خان، صدر ماڈل فارم سروسز راشد خان جدون، سابق واٸس چیرمین وحید خان، سماجی شخصيات سردار خان، ملک آصف، سہیل خان، یاسر ماما، علی خان، جاوید خان، مظہر خان، فرید خان اور یونين کونسل میرپور کے لوگوں نے کثير تعداد میں شرکت کی اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ یونين کونسل میرپور کو دوبارہ پی کے بیالیس کے ساتھ منسلک کیا جائے۔ بصورت دیگر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی غلط حلقہ بندیوں کیخلاف پشاور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں رٹ پٹیشن دائر کرنے کے ساتھ ساتھ شاہراہ ریشم کو مکمل بلاک کرکے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

UC Mirpur Protest

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں