اپرکوہستان برسین لیبر کیمپ سے داسو جانیوالی گاڑی میں دھماکہ دھماکے سے10افراد جاں بحق،39زخمی

اپرکوہستان: اپرکوہستان برسبن لیبر کیمپ سے داسو ڈیم کی تعمیر کے لئے جانے والی لیبر وین میں اچانک دھماکہ ہوا دھماکے کے بعد گاڑی بے قابو ہو کر دریا سندھ کے کنارے جا گری. جسکے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 9 غیر ملکیوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 39 سے زائد زخمی ہوگئے. دھماکے کی آواز سننے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے پودے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو داسو ہسپتال منتقل کیا گیا شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس اور سوات ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. حادثے کے علاقہ بھر میں سیکورٹی سخت کردی گئی. دھماکے کی نوعیت جانچنے کیلئے مختلف ماہرین کی ٹیمیں تفتیش میں مصروف ہیں

upper Kohistan bus accident

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں