اپر کوہستان. ایک ہی خاندان کے 14 افراد گاڑی حادثے میں دریائے سندھ میں ڈوب گئے

اپر کوہستان. ایک ہی خاندان کے 14 افراد گاڑی حادثے میں دریائے سندھ میں ڈوب گئے. پولیس
حادثے میں میاں بیوی انکی 6 بیٹیاں 5 بیٹے ایک چچا ذاد بھای بھی شامل ہے مقامی افراد اور پولیس امدادی کاروائیوں میں مصروف

اپر کوہستان میں پانی باء کے مقام پر مسافر ویگن ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا سندھ میں جاگری ویگن میں سوار ایک ہی خاندان کے 14 افراد سمیت 15 افراد دریا برد ہو گئے

پولیس کے مطابق چلاس سے کوہستان آنے والی مسافر ویگن جس میں ڈرائیور سمیت 15 افراد سوار تھے کہ پانی با کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا سندھ میں جا گری اور گہرے پانی میں ڈوب گئ حادثے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور پولیس نے دریا کے کنارے لاشوں کی تلاش شروع کردی. تاحال صرف خاتون کی لاش ملی جسے داسو ہسپتال منتقل کر دیا گیا. پولیس کے مطابق شکیرا نامی شخص جسکا تعلق داریل سے تھا اسکی بیوی 6 بیٹیاں 5 بیٹے اور چچا زاد بھائی شامل تھا ویگن میں سوار تھے جو سب دریا برد ہو گیے پولیس اورمقامی لوگ امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں اور ابھی تک صرف
ایک خاتون کی نعش ملی ہے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او عارف جاوید نے بتایا کہ
ادریائے سندھ کا بہاو بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے

Upper Kohistan

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں