مفکرملت اسلامیہ علامہ پیر عبد القادر رحمہ اللّٰہ علیہ کا دو روزہ تیسرا سالانہ عرس 28.29جون 2022ء بروز منگل بدھ گلستاں غوث اعظم جامعہ رضویہ انوار العلوم واہ کینٹ میں منعقد ہورہا ہے

واہ کینٹ: مفکرملت اسلامیہ علامہ پیر عبد القادر رحمہ اللّٰہ علیہ کا دو روزہ تیسرا سالانہ عرس 28.29جون 2022ء بروز منگل بدھ گلستاں غوث اعظم جامعہ رضویہ انوار العلوم واہ کینٹ میں منعقد ہورہا ہے ۔عرس کی تمام تقریبات کی سرپرستی جانشین مفکر ملت علامہ پیر محمود احمد عباسی۔صاحبزادہ محمد عثمان علی عباسی اور نگرانی الحاج محمد سلیم خان کریں گے ۔عرس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔اس سلسلہ میں مختلف امور کی انجام دہی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیں۔عرس کی دوروزہ تقریبات میں پورے ملک وازاد کشمیر سے پیر صاحب کے مریدین اور جامعہ رضویہ انوار العلوم واہ کینٹ کے فیض یافتہ سینکڑوں کی تعداد میں شریک ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار جامعہ رضویہ انوار العلوم واہ کینٹ کے ناظم نشر واشاعت اور تنطیم اہل سنت انٹرنیشنل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ صاحبزادہ سید ضمیر حسین شاہ کاظمی نے اپنی پریس ریلیز میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ عرس کی تقاریب میں اوچ شریف کے سجادہ نشین پیر سید سہیل حسن گیلانی۔گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید غلام نظام الدین جامی گیلانی ۔موسی پاک شہید ملتان کے سجادہ نشین پیر سید ولایت مصطفی گیلانی کراچی سے پیر عثمان فیروزی ۔سجادہ نشین عیدگاہ شریف پیر محمد نقیب الرحمن۔۔بگھار شریف کے سجادہ نشین علامہ پیر ڈاکٹر ساجدالرحمن۔سجادہ نشین کیاں شریف ازادکشمیرپیر میاں ضیاء الرحمن۔فیصل آباد سے جگر کوشہ محدث اعظم پیر محمد حسین رضا۔بھلوال کے سجادہ نشین پیر ڈاکٹر احسان دانش کے علاؤہ مقتدر علماء ومشائخ۔ممبران قومی وصوبائی اسمبلی ۔سیاسی زعماءکثیر تعداد میں شریک ہوں گے۔
علامہ صاحبزادہ سید ضمیر حسین شاہ کاظمی نے جامعہ رضویہ انوار العلوم واہ کینٹ کے فیض یافتہ سے گزارش کی ہے سب آبنائے جامعہ کو خصوصی دعوت ہے وہ اپنی شرکت سے اپنی مادر علمی اور اپنے قائد مفکر ملت اسلامیہ علامہ پیر عبد القادر رحمہ اللّٰہ علیہ سے اپنی محبت اور عقیدت کا ثبوت فراہم کرین

urs-in-wah-cantt

URS

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں