تمام یوٹیلٹی لائنز کی سیفٹی کے معاملات کو ترجیعی بنیادوں پر حل کرنے پر زور:ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناء اللہ نے سوئی ناردرن، پبلک ہیلتھ، پی ٹی سی ایل، محکمہ مال اور محکمہ خوراک اور ایف ڈبلیو او کے ساتھ مل کر رائٹ آف وے میں آنے والی تمام یوٹیلٹی لائنز کی سیفٹی کے حوالے سے معاملات کو ترجیعی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے منصو بے کی جلد از جلد تکمیل کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی اور نمائندہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) پر زور دیا کہ تمام محکمہ جات کے تعاون سے پراجیکٹ پر کام میں تیزی لاتے ہوئے معیا ر کے مطابق منصو بے کی تکمیل کو حتمی شکل دی جائے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے منگل کے روز اپنے دفتر میں شہر سے ٹریفک کے مسائل کے حل اور گلیات جانے والوں کے لیے حویلیاں دہمتوڑ بائی پاس سے متعلق اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے کیا۔۔اجلاس میں چئیرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی جنرل (ر) ایاز سلیم رانا، ایسکین سی اینڈ ڈبلیو، ایکسین پبلک ہیلتھ، نیسپاک،واپڈا کنسٹرکشن، ایف ڈبلیو او، سوئی ناردن، محکمہ مال اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سوئی گیس، بجلی اور پانی سمیت دیگر یوٹیلٹی لائنز کی سیفٹی کی اہمیت کے پیش نظر تمام کراسنگ کو محفوظ بنایا جائے تین اہم پلوں میں سے 01 مکمل جبکہ باقی 2 پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اجلاس میں منصو بے کی موجودہ صورتحال اور مسائل زیر بحث آئے۔ نمائندہ ایف ڈبلیو او نے منصو بے کی تکمیل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ رائٹ آف وے کے اندر آنے والے مکانات کی نشاندہی، شفٹنگ اور واجبات کی ادائیگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں