انتخابی فہرستوں کی میعادی نظرثانی کےسلسلے میں ابتدائی انتخابی فہرستیں ملک بھر میں قائم ڈسپلے/معائنہ مراکزمیں رکھ دیئےگئے

ایبٹ آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انتخابی فہرستوں کی میعادی نظرثانی کےسلسلے میں ابتدائی انتخابی فہرستیں عوام کے معائنے کیلئے ملک بھر میں قائم ڈسپلے/معائنہ مراکزمیں رکھ دیئےگئےہیں اوریہ مرحلہ 21مئی2022سےشروع ہے اور 19جون 2022ء تک جاری رہےگا۔ ان معائنہ مراکز میں عوام اپنے ووٹ کا اندراج تصحیح اور کسی غیر متعلقہ ووٹر پر اپنے اعتراضات جمع کر سکتے ہیں۔ اندراج،تصحیح اور اعتراضات کا یہ عمل دفتری اوقات کار کے دوران بلا تعطل جاری رہے گا۔
پورے ملک کی طرح ہزارہ ڈویژن کے 8 اضلاع میں بھی یہ عمل جاری ہے اور اس سلسلے میں ضلع ایبٹ آباد میں کل 142معائنہ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اسی ضمن میں آج ریجنل الیکشن کمشنر ہزارہ ڈویژن جناب عزیزبہادر اور ضلعی الیکشن کمشنر ایبٹ آباد جناب ذیشان خان نے ضلع بھر میں قائم مختلف ڈسپلے سنٹرز کا دورہ کیا۔ معائنہ مراکز انچارج کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ہدایات فراہم کیں اور اس عمل پر زور دیا کہ غلطی سے پاک انتخابی فہرستوں کی تیاری میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور اس بارے میں ووٹر کو مکمل آ گاہی فراہم کی جائے۔ مزید برآں کہ میڈیا سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے توسط سے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقے کے قائم کردہ ڈسپلے سنٹرز پر تشریف لے جا کر اپنا نام چیک کریں اور اپنے ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ کے مطابق عارضی یا مستقل پتہ پر اپنی مرضی کے مطابق درج کروائیں تاکہ وہ اپنا آئینی اور قانونی حق آئندہ انتخابات میں بھر پور طریقے سے استعمال کر سکی

Voter Lists Centre

ECP
Election Commission of Pakistan

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں