ایبٹ آباد واپڈا کا ایک ملازم اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے نتھیا گلی میں کھمبے سے گر کر شہید

ایبٹ آباد واپڈا کا ایک ملازم اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے نتھیا گلی میں کھمبے سے گر کر شہید ہوگیا،واپڈا سب افس نتھیاگلی کا ملازم ناصر شاہ دوران ڈیوٹی بجلی ٹھیک کرتے ہوے کھمبے سے گر کر جان کی بازی ہار گیا وہ موچی ڈ ھا رہ کے قریب بجلی ٹھیک کر رہا تھا کے کھمبے سے گر گیا قریبی ہسپتال لے جاتے ہوے دم توڑ گیا ناصر شاہ کے کھمبے سے گرنے کی اطلا ع ملتے ہی واپڈا سب افس کا تمام اسٹاف ہنگامی بنیادوں پر موقع پر پہنچ گیا اور لائن میں کو قریبی ہسپتال پہنچایا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اور شہید ہو گیا ہایڈرو یو نین نتھیاگلی نے ناصر شا ہ کی اچانک وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ناصر شاہ چارسدہ کا رہائشی تھا اور گزشتہ 20 سالوں سے نتھیاگلی میں ملازمت کرتا رہا انہتائی محنتی اور ہر دل عزیز شخص کی شہید ھونے سے پورا علاقہ افسوس زدہ ہے

WAPDA employee died in Nathiagali

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں