آٹا بحران اور قیمتوں میں اضافے سے کروڑوں روپے کمائے جا رہے ہیں : شیخ آفتاب

مین بازار ایبٹ آباد کے صدر شیخ آفتاب نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے انھوں نے کہا کہ مارکیٹ میں فائن آٹا 60 روپے فی کلو اور 20 کلو کی بوری 1200 میں فروخت ہو رہی ہے۔مکس آٹا 55 روپے فی کلو اور 20 کلو کی بوری 11 سو میں فروخت ہو رہی ہے۔محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کے مطابق مختلف اراکین اسمبلی آٹے کے ٹرک منگوا کر اپنے حلقوں میں تقسیم کیے تاہم ہر علاقے میں سستا آٹا دستیاب نہیں. ضلعی انتظامیہ آئے روز دکانداروں پر جرمانے کرنے میں مصروف ہے. مہنگائی عروج پر ہے غریب عوام مر رہے ہیں اوپر سے دو وقت کی روٹی چھینی جا رہی ہے اور آٹے کا بحران اور قیمتوں میں اضافہ کر کے کروڑوں روپے کمائے جا رہے ہیں. عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں