فوارہ چوک سے پبلک سکول تک 8کلو میٹر سڑک پختگی کے منصوبہ کا افتتاح کر دیا گیا

ایبٹ آباد: 40 کروڑ کی لاگت سے شاہراہ قراقرم فوارہ چوک سے پبلک سکول تک 8کلو میٹر سڑک پختگی کے منصوبہ کا افتتاح کر دیا گیا ہے جس کا افتتاح چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے ٹیکنالوجی قومی اسمبلی علی خان جدون نے کیا۔ اس موقع پر سپیکر خیبر پختو نخواہ اسمبلی مشتاق احمد غنی،صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی،سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر خان جدون،اور پی ٹی آئی کے کارکنان بھی موجود تھے،
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی علی خان جدون کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کی ترقی کیلئے جو ہوسکا وہ کریں گے،ایبٹ آبا دمیں تحریک انصاف نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کئے۔مخالفین بتائیں 30سالہ اقتدارمیں انہوں نے کیا کیا،جبکہ تحریک انصاف نے 7سالوں میں کر کے دکھادیا، انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے شرم اورحیا کریں،مین شاہراہ پرفوارہ چوک سے پبلک سکول تک سفر کرنا انتہائی مشکل تھا 2007میں اس کی مرمت ہوئی تھی۔40کروڑ کے فنڈ کو سالانہ فنڈ کہنے والے اپنی گریبان میں جانکیں۔اگر ہر سال اسی طرح مرمتی کے سالانہ فنڈ کروڑوں میں ملتے تو اب تک اس سڑک پر اربوں کا کام ہوچکا ہوتا۔اگر میگا پروجیکٹ کی بات کی جائے تو ایبٹ آباد یونیورسٹی،دہمتوڑ بائی پاس،مری روڈ،6ڈگری کالجز،اربوں کی بیوٹی فیکیشن کے منصوبے پر تحریک انصاف کی تختی لگی ہوئی ہے جب کہ ایبٹ آباد سے گورنر،وزیر اعلیٰ،ڈپٹی سپیکر جیسے بڑ ے عہدے رکھنے والوں نے کیا کیا عوام خود موازنہ کریں انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی کارکردگی کو کٹہرے میں لایا جائے، رکن قومی اسمبلی علی خان جدون کا کہنا تھا NHAکی سڑک کیلئے حکومت نے فنڈ منظور کیاہے جس میں ایبٹ آباد سے منتخب پی ٹی آئی کی قیادت کی جدو جہد شامل ہے۔ انہوں نے یقین دلایاکہ منصوبہ پر کام کا آغاز آج سے ہی ہوگا۔ اس حوالے سے شہریوں کو ٹریفک کی روانگی میں مشکلات کا بھی سامنا ہوگا تاہم منصوبہ کی تکمیل سے اس درینہ مسئلہ سے نجات ملے گی اس موقع پر سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی مشتاق احمد غنی،صوبائی وزیر خوراک قلند خان لودھی، کمشنر ہزارہ سید ظہیرا لسلام نے بھی خطاب کیا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں