پانی کا عالمی دن پر واسا ایبٹ آباد کے زیر اہتمام ماڈرن ایج سکول اینڈ کالج میں آگاہی سیمیناراور واک کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد(WSSCA) نے پانی کے عالمی دن کے حوالے سے پانی کی اہمیت اور بچت کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں میڈیا منیجر واسا عمر سواتی نے شرکاء کو پانی کی اہمیّت اور بچت کے حوالے سے تفصیلاً آگاہی فراہم کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ روزمرہ معاملات کے دوران پانی کے استعمال میں احتیاط برتناانتہائی ضروری ہے۔میڈیا منیجر واسا نے طالب علموں کو وطن عزیز میں پانی کی کمی اور واٹر سپلائی سسٹم کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا

۔سیمینار کے شرکاء نے اپنی آنے والی نسلوں کی خاطر یہ عہد کیا کہ مستقبل میں پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں گے۔ عمر سواتی نے مزید کہا کہ ہاتھ دھونے، وضو کرنے، دانت صاف کرتے ہوئے، غسل کے دوران، کپڑے، گاڑی، فرش دھوتے وقت اور پودوں کو پانی دیتے ہوئے اگر پانی کے استعمال میں احتیاط کی جائے تو روزانہ لاکھوں گیلن پانی باآسانی بچایا جا سکتا ہے۔سیمینار کے دوران کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے اور واسا ایبٹ آباد کی جانب سے شہر کی صفائی کے لئے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔
سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز واساواحد سراج نے طالب علموں کو بہتر زندگی گزارنے اور قدرتی وسائل کے احتیاط سے استعمال کے حوالے سے تفصیلاً بات چیت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف پانی کے عالمی دن کے موقع پر ہی نہیں بلکہ ہر روزپانی کی اہمیت کا احساس کرنا چاہیئے۔سیمینار کے اختتام پر واسا سٹاف اور ماڈرن ایج سکول اینڈ کالج کے طلباء نے آگاہی بینرز اورپلے کارڈکے ہمراہ واک کی جس پر پانی کی اہمیت اور بچت کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

#WorldWaterDay
#22March2021
#WaterConservation
#ValuingWater
#AwarenessSession
#AwarnessWalk
#Modernage
#WSSCA

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں