اپنے قدرتی وسائل کو بچانے اور ان وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے عوامی نمائیندگی سے بکوٹ شریف میں کام کریں گے : پروگرام منیجر عبدالسلام WWFپاکستان

بکوٹ(نوید اکرم عباسی )اپنے قدرتی وسائل کو بچانے اور ان وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے عوامی نمائیندگی سے بکوٹ شریف میں کام کریں گے WWFپاکستان کے پروگرام WRAP کے پروگرام منیجر عبدالسلام نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آج بکوٹ میں عمائدین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ باقاعدہ پلاننگ کرکے آپ کی مشاورت سے جو کام ماحولیاتی آلودگی اور قدرتی وسائل پانی کے ضیاء اور مختلف چھوٹے کام جن سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا اس پر کام کرنا چاہتے ہیں اس موقع پر قاضی تحسین ارشد مولانا جواد قریشی ماسٹر سردار نجیب خان نوجوان نومنتخب یوتھ کونسلر بلال فردوس عباسی سابقہ یوتھ کونسلر اکابر سجاد شمس ریاض کبیر عباسی نثار عباسی ودیگر نے کی اور باقاعدہ ایک نقشہ کی مددسے ٹیم ڈبیلو ڈبیلو ایف پاکستان کو بتایا کہ یہ گاوں ہے اور اس میں یہ چیزیں شامل ہیں اس پر عبدالسلام پروگرام منیجر ۔عامر علی انجئیر مقصود زمان ۔انس رحمان نے تمام شرکاء کو بریفنگ دی اور آئیندہ مل کر کام کرنے کا عہد کیا ۔

WWF Pakistan in Bakote

Bakote Sharif

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں