سیلفی لیتے ہوئے نوجوان خانپور ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

تفصیلات کے مطابق سعادت ولد منور حسن سکنہ مانسہرہ سلفی بناتے ہوئے

خانپور ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ریسکیو کنٹرول کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ہری پور کی ماہر ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے کامیاب آپریشن کے بعد لاش کو ڈیم سے نکال لیا اور THQ خانپور منتقل کر دیا۔

سعادت اپنے دوست رضوان کے ساتھ ڈیم پر تفریح کیلئے آیا تھا۔ یہ واقعہ سیلفی لیتے ہوئے پیش آیا، سعادت کا تعلق مانسہرہ کے علاقے جنگلہ سے ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں