ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹی کے چیئرمین نے ضلع کی چار ہسپتالوں کو مستحق مریضوں کے لئے زکوۃ فنڈ کے 75لاکھ 52ہزار کے چیک سپرد کر دیئے

ایبٹ آباد :(ہندکو ٹی وی) ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹی کے چیئرمین نے ضلع کی چار ہسپتالوں کو مستحق مریضوں کے لئے زکوۃ فنڈ کے 75لاکھ 52ہزار کے چیک سپرد کر دیئے ،اس حوالہ سے ضلعی دفتر میں فنڈ دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئر مین ضلعی زکوۃ کمیٹی ایبٹ آبادطارق محمود کے علاوہ مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور ضلع کے 4 ہسپتالوں اینور، ایوب ٹیچنگ ہاسپٹل کمپلیکس، بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال اور کڈنی سنٹر مسلم آباد میں 75لاکھ 52 ہزارکی رقم تقسیم کی گئی، جس میں اینور لے لئے 25 لاکھ، ایوب میڈیکل کمپلیکس کے لئے 20 لاکھ، بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال کے لئے 17 لاکھ 52 ہزار،کڈنی سنٹر مسلم آباد کے لئے10 لاکھ کی رقم دی گئی اس موقع پرضلعی زکوۃ کمیٹی کے چیئرمین طارق محمود کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ضلعی سطح پربھی زکوۃ کی تقسیم کے لئے مخلصانہ کوششیں کی جا رہی ہیں، اور اس کے لئے زیادہ سے زیادہ مستحقین کو انکی دہلیز پر انکا حق پہنچایا جائے گا، تقریب میں تمام اداروں کے نمائندوں نے یقین دلا یا کہ حکومت کی جانب سے زکوۃ فنڈ کوشفاف طریقے سے استعمال کرکے مستحق مریضوں کو علاج کی سہولت مہیا کی جائے گی

Zakat Cheques Distributed

Chairman Zakat

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں